خالد مقبول صدیقی کی آزاد امیدواروں کوبڑی پیشکش

کراچی (پی این آئی ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں انتخابی جیت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد امیدواروں کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی پیشکش کر دی۔

خالد مقبول صدیقی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی پیشکش کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم 91 آزاد امیدوار کو شمولیت کی دعوت دیتی ہے۔ آئیں مل کر اس جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کو چیلنج کریں۔

انہوں نے کہا گورنر سندھ حق پرستوں کی جیت کا حصہ ہیں۔ اتوار کو ہم یوم تشکر اور جشن منائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close