الیکشن سے چندگھنٹے قبل انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی

گوادر ( پی این آئی) الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس )کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ سعد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مکران میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ کے دوران ای ایم ایس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ سعد کا کہنا تھا کہ پہلے دن الیکشن کمیشن کو رزلٹ نہ ملے تو دوسرے دن آجائیں گے، اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیپرا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن کے دن لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور آج پریزائیڈنگ افسران کو ای ایم ایس میں لاگ ان کروا رہے ہیں، آر اوز، فیلڈ آفیسرز کو یہاں کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔کرنل (ر) سعد نے کہا کہ تمام 859 آر اوز کی 24 گھنٹے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، اگر انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو پریزائیڈنگ افسر کو نتائج بھیجنے میں مسئلہ ہوگا، انٹرنیٹ بند ہونے پر ریٹرننگ افسر کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close