بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

بالائی پنجاب میں سرد ہوا ئیں چلنے کا امکان ہے ۔ شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک درہا۔ جبکہ جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور ٹھٹھہ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

تاہم شمال مشرقی پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقا مات پر دھند چھائی رہی۔ سب سے زیادہ بارش: پنجاب:بہاولپور (سٹی 04، ایئر پورٹ 02) ، ملتان (ایئر پورٹ 03، سٹی 01)، ڈیرہ غازی خان 03، خانیوال ،رحیم یار خان 02،کروڑ (لیہ)، خانپور 01، بلوچستان: بارکھان 04، سندھ: ٹھٹھہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برفباری (انچ): زیارت میں01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 16 ، کا لام منفی13 ، استور منفی08، گو پس ،اسکردو منفی 07 ،بگروٹ منفی 06، مالم جبہ منفی05، گلگت، ہنزہ اورراوالاکوٹ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close