عام انتخابات، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

پشاور ( پی این آئی ) خیبر پختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں 8 فروری کو عام انتخابات 2024 کے موقع پر چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز، ڈی ایچ اوز کو مراسلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام سپتالوں اور متعلقہ اداروں میں تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوح کردی گئی ہیں، ہسپتال انتظامیہ کو سٹورز میں ضروری ادوایات کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ادھر ملک میں 8 فروری کو عام تعطیل کی منظوری دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو انتخابات کے موقع پر عام تعطیل کی منظوری دیدی ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں 8 فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عام تعطیل ووٹرز کی آسانی کے لیے دی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں