غیر ملکی سیاح کو تھپڑ مارنا پولیس اہلکارکو مہنگا پڑ گیا

رحیم یار خان (پی این آئی) صادق آباد میں غیرملکی سائیکلسٹ کو تھپڑ مارنے والے اے ایس آئی کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق غیر ملکی سائیکلسٹ سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے کی تحقیقات کے بعد ہی اے ایس آئی لیاقت علی کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔پولیس ترجمان کے مطابق تین غیرملکی سائیکلسٹ ہفتے کے روز سندھ سے پنجاب کی حدود میں داخل ہوئے تو ایس او پی کے مطابق انہیں سکیورٹی فراہم کی گئی تاہم وہ اس بات پر بضد تھےکہ انہیں کوئی سکیورٹی نہ دی جائے، جس پر تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ غیرملکی سائیکلسٹ نے غصے میں اے ایس آئی پر سپرے کردیا تھا جس پر اے ایس آئی نے غیرملکی سیاح کو تھپڑ مارا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق دو سائیکلسٹ صادق آباد کے نجی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں جب کہ تیسرا جاچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close