نماز جمعہ کے دوران ناخوشگوار واقعہ، پی ٹی آئی رہنما آگ بگولہ ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔پشاور کے علاقے حیات آباد کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ناخوشگوار واقعے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں امام مسجد اور پی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی کے درمیان تلخ کلامی دیکھی جاسکتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی اقبال آفریدی نے امام مسجد کو بانی چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے سے روک دیا۔امام مسجد نے اقبال آفریدی کو جواب دیا کہ میں نے حق کی بات کی ہے۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے امام مسجد کو منافق کہنے پر نمازیوں نے اقبال آفریدی کو مسجد سے باہر نکال دیا۔اقبال آفریدی حلقہ این اے 27 ضلعی خیبرسے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ہیں۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور امام مسجد کے درمیان تنازع ہوا نمازیوں نے معاملہ رفع دفعہ کرادیا۔اقبال آفریدی نے امام مسجد سے سوال کیا کہ آپ مسجد میں دین کی بات کریں، سیاست کی بات کیوں کی؟
پیشاور حیات اباد فیز 7 مسجد میں جمعہ کے نماز کے دوران عوام اور امام مسجد کے درمیان بدمزگی پیدا ہونے کی ویڈیو۔
مسجد امام نے ممبر پر بیٹھ کر عمران خان کے خلاف باتیں کی جس پر نمازی غصہ ہوگئے اور امام کو ممبر پر سیاسی گفتگو سے منع کردیا pic.twitter.com/99LxjckcRC— Sahib Akhtar (@SahibAkhtar9) January 26, 2024
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں