مزید 2 یونیورسٹیاں غیر معینہ مدت کے لیے بند، تعداد 5 ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سکیورٹی کی صورتحال کے سبب انتظامیہ نے شہر کی بڑی جامعات کو غیرمعینہ مدت تک بند کر دیا ہے۔۔۔۔۔اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ وفاقی دارالحکومت کی تین یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا گیا ہے لیکن اب تصدیق ہو گئی ہے کہ بند کی جانے والی یونیورسٹیوں کی تعداد پانچ ہے۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے فوکل پرسن عبداللہ تبسم کا کہنا ہے کہ ان تعلیمی اداروں کو سکیورٹی خدشات کے سبب بند کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ حساس اداروں نے متعلقہ جامعات سے متعلق سکیورٹی خدشات کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

بندش کب تک رہی گی اس متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔ اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت پانچ یونیورسٹیز کو بند کیا گیا ہے جن میں قائداعظم یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، ایئر یونیورسٹی نینشل ڈیفنس یونیورسٹی اور نمل یونیورسٹی شامل ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close