عدالت نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سنا دیا

لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ہاؤس جلانے کے مقدمے کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
لاہور پولیس نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج سید اظہر علی جعفری کی عدالت میں پیش کرکے ملزمہ سے تفتیش اور برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی تھی۔

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صنم جاوید کا کہنا تھا کہ جس حلقے سے مریم نواز الیکشن لڑے گی اسی حلقے سے میں سامنے آؤں گی، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ انہیں ڈر کس بات کا ہے۔ ’کاغذ بھی مسترد کراتے ہیں اور ضمانتیں بھی منسوخ کراتے ہیں، پھر کس چیز کا ڈر ہے۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close