ریٹائرڈ جنرل 19 سال بعد عہدے سے مستعفی

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عارف حسن 19 سال بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرا ن کے نام ایک خط میں لکھا کہ وہ یکم جنوری 2024 کو بطور صدر پی او اے مستعفی ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ فیصلہ آسان نہ تھا لیکن خرابی صحت کی وجہ سے وہ ایک اہم تنظیم کی سربراہی کی ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتے۔عارف حسن ان دنوں امریکا میں مقیم ہیں جہاں جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کی جبکہ سیکرٹری پی او اے خالد محمود نے بھی عارف حسن کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔

عارف حسن کو 2002 میں ساتھ ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان اسپورٹس میں متحرک رہے، 2004 میں وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے پہلی بار صدر بنے اور پھر مسلسل چار مرتبہ اس عہدے پر منتخب ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں