سینئر ترین ن لیگی رہنما نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

ملتان (آئی این پی)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کا رکن ضرور ہوں لیکن کسی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا بلکہ آزاد امیدوار الیکشن لڑوں گا۔ جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتخابات نہیں اس کے نام پر مذاق ہے جو کہ یکطرفہ ہیں لیکن ہمیں ملکی ترقی کیلئے جدو جہد کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ کا رکن ضرور ہوں لیکن کسی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا بلکہ بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑوں گا ۔ 2018 کے الیکشن میں بھی بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی بن گیا تھا میرے مقابلے میں تمام امیدواروں کے کاغذات مسترد ہو گئے ۔میں این اے 149 کے لوگوں سے کہتا ہے ہوں کہ ایک بار پھرمیں نے جمہوریت کیلئے اپنی جھولی پھیلا دی ہے،میرا کسی سے مقابلہ نہیں ہے۔میرے مقابلے میں جولوگ الیکشن لڑ رہے ہیں ان کے پاس بہت وسائل ہیں لیکن میرے ساتھ اللہ کی ذات ہے اور اس کے بعد این اے 149کے عوام ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close