خیبر پختونخوا یونیورسٹیوں کا مالی بحران، حل تلاش کر لیا گیا

پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے نگران صوبائی حکومت نے متعدد فیصلے کر لئے۔نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں سرکاری جامعات کے مالی مسائل اور دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں سرکاری جامعات کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور و خوض کیا گیا، جامعات کو دی جانے والی گرانٹس کو بہتر مالی نظم و ضبط سے مشروط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کےعمل کو جلد سے جلد مکمل کرنے کا فیصلہ اور کم انرولمنٹ والے یونیورسٹی کیمپسز کو ایک دوسرے کے ساتھ ضم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔نگران وزیر اعلی نے کہا کہ جامعات کو درپیش مالی بحران سنجیدہ معاملہ ہے، تعلیم کا شعبہ نگران صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close