انفارمیشن گروپ کے سینئر افسر ڈاکٹر طارق محمود خان کومستقل پرنسپل انفارمیشن آفیسرمقررکر دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی)ڈاکٹر طارق محمود خان مستقل پرنسپل انفارمیشن آفیسرمقرر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طارق محمود خان مستقل پرنسپل انفارمیشن آفیسرمقرر ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر طارق محمود خان انفار میشن گروپ کے سینئر آفیسراور میڈیا سٹڈیز میں پی ایچ ڈی اور فل برائٹ سکالر ہیں ان کے پاس وزارت اطلاعات و نشریات کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا بطور پرنسپل انفارمیشن آفیسر (PIO) عارضی چارج تھا۔ ڈاکٹرطارق خان فلبرائٹ اسکالر ہیں اور نارتھ کیرولین اسٹیٹ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ہیں۔ ان کی پی ایچ ڈی مواصلات، اور ڈیجیٹل میڈیا میں ہے۔

ان کا مقالہ ‘گلوبلائزیشن، میڈیٹائزیشن اور سوشل نیٹ ورکس کے تناظر میں پاکستان کی تشکیل نوتھا۔ انہوں نے نیو اسکول یونیورسٹی نیویارک سے میڈیا اسٹڈیز میں فلبرائٹ اسکالرشپ پر ماسٹرز بھی کیا ہے۔ڈاکٹر طارق خان مختلف اہم عہدوں پر تعینات رہے۔ ، ان کے پاس انفارمیشن سروس اکیڈمی کا چارج تھا۔ اس سے قبل وہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ڈائریکٹر اے بی سی بھی رہ چکے ہیں۔ ، کیریئر کے آغاز میں، انہوں نے مختلف وزرا بشمول غلام مصطفی کھر، جاوید جبار، این ڈی خان، مرحوم عبدالستار لالیکا کے ساتھ پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) کے طور پر بھی کام کیا۔

close