گیس لیکیج کے باعث ماں اور 4 بچے جاں بحق، والد بے ہوش

ایبٹ آباد (آئی این پی )ایبٹ آباد میں کمرے کے اندر ہیٹر سے گیس لیکیج کے باعث ماں اور 4 بچے جاں بحق اور والد بے ہوش ہوگئے۔پولیس کے مطابق نواں شہر کے علاقے میں میاں بیوی اور 4 بچے گذشتہ رات کمرے میں ہیٹر جلا کر سوگئے تھے۔

گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ماں اور 4 بچے موقع پر جاں بحق اور والد بے ہوش ہوگئے۔پولیس کے مطابق بے ہوش شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close