خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی استدعا پر بڑا حکم

لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کا دو روزہ راہداری ریمانڈ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پراسکیوشن سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سوشل ایکٹوسٹ اور فیش ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت لاہور نے 11دسمبر کو خدیجہ شاہ کو دو روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا، اس حوالے سے عدالت نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے،

وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کو پیش کرنے کا حکم دیا لیکن اس حکم کی تعمیل نہیں کی، لہذا عدالت خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ کالعدم قراردے،عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے چودہ دسمبر کو فریقین سے جواب طلب کرلیا اورفوری راہداری ریمانڈ کومعطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close