اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے انسانی اسمگلنگ اور افغانوں کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لئے بلوچستان اور خیبرپختونخواکے سرحدی علاقوں میں 10چوکیاں قائم کر دیں،حکام کے مطابق ایف آئی اے کی تمام چوکیوں کی حدود کا تعین اور ایریا بھی واضح کر دیا گیا جبکہ چوکیاں انسانی اسمگلنگ اور دیگر غیرقانونی نقل و حمل سرحد ہر ہی روکیں گی،بلوچستان کے ضلع کیچ میں 3، گوادر 2، چاغی اور قلعہ سیف اللہ میں ایک، ایک چوکی قائم کی گئی جبکہ جنوبی وزیرستان، میرانشاہ اور کرم میں بھی ایک، ایک چوکی بنائی گئی ہے،ایف آئی اے کی تمام چوکیاں وزارت داخلہ کی منظوری سے قائم کی گئیں،
ایف آئی اے امیگریشن نے چوکیاں قائم کرکے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال بھی کر دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں