ملاکنڈ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا معاملہ، خیبر پختونخوا حکومت نے حکمت عملی بتا دی

پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے ملاکنڈ لیویز پولیس میں ضم کرنیکا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیا،نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملاکنڈ لیویز سے متعلق بریفنگ دی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے ملاکنڈ لیویز پولیس میں ضم کرنیکا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑا دیا،کابینہ ذرائع کے مطابق اس وقت صوبہ مالی مشکلات سے دوچار ہے اور لیویز ضم کرنے پر بہت بڑی رقم کی ضرورت ہوگی جب کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے پر یونیفارم کی ضرورت ہوگی،

لیویزکے انضمام کے بعد گاڑیاں، تنخواہ اور مراعات کیلئے رقم درکار ہوگی جس کے لیے صوبائی حکومت کے پاس فنڈز درکار نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close