لندن میں نواز شریف کے بیٹوں نے 9 ارب میں خرید کر 18 ارب میں ملک ریاض کو بیچے، شیر افضل مروت کا دعویٰ

باجوڑ(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شیر افضل مروت نے ضلع باجوڑ کے علاقہ راغگان میں سابق صوبائی وزیر انورزیب خان کے رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا عدالتی نظام مفلوج ہوچکاہے، نواز شریف کے بیٹوں نے 9 ارب روپے میں لندن میں پلیٹ خریدیں۔ وہی پلیٹ 18 ارب میں ملک ریاض پر بیچے۔ مریم نواز کہتی ہے کہ میری کوئی پراپرٹی نہیں ہے لیکن اس کے بھائی کہتے ہیں ایون فیلڈ ہمارے ہیں۔ مریم نواز کہتی ہے کہ میرا دادا پاکستان کا امیر ترین آدمی تھا۔ لیکن شہباز شریف کہتاہے کہ میرے باپ نے غربت میں زندگی گزاری۔ یہ سارے جھوٹے بھی ہے، مکار بھی ہے، چور بھی اور سیاست کے سب سے بڑے منافق بھی ہیں۔

میرے پاکستانیوں ایسے لوگوں کو پاکستان پر مسلط کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ اب مقابلہ ہے دو فریقین کے مابین، ایک فریق ہے عوام پاکستان جن کے ووٹ سے وزیر اعظم بنتاہے۔ یہ آئین، قانون،رواج اور روایت ہے۔ اور دوسرا فریق کرپٹ اور بوسیدہ نظام ہے۔ کرپٹ نظام سب سے بڑے چور کو ہم پر مسلط کرنا چاہتاہے۔ اگر عوام ڈر گئے،پھسل گئے اور غلط فہمی میں رہے یا عوام نے جرات کا مظاہرہ نہیں کیا تو سن لو یہ 25 کروڑ عوام اس بوسیدہ نظام کے باز گزار بنیں گے۔ اس نظام میں انصاف نہیں ہے۔ عمران خان اپنے بے گناہی کی سزا بھگت رہاہے۔ پاکستان کے عوام کی حقوق کی بات کرتاہے تو جیل میں پڑا ہے۔ عمران خان عوام کی حقیقی آزادی کا علمبردار ہے۔ تو آج سزا بھگت رہاہے۔ غلط اور بدبو دار کتابیں ان پر لکھی گئی اور طوائفوں کو لایا گیا، ہیجڑوں کو لایا گیا۔ ان کے اہلخانہ اور بہنوں پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے۔ کتنے گرگئے یہ لوگ لیکن عوام کا عمران خان کیساتھ محبت پھر بھی برقرار ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوتا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے حواری الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں اور الیکشن کو ملتوی کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگارہے ہیں مگر ہم ان کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے۔ مولانا کہتاہے کہ فروری میں برفباری ہوتی ہے لیکن ان کو یہ پتہ نہیں ہے کہ لکی مروت میں برفباری نہیں ہوتی۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ ملک میں حقیقی آزادی اور جمہوریت کیلئے عمران خان کے قیادت میں جدوجہد کررہے ہیں۔ باجوڑ کنونشن میں عوام نے تمام رکاوٹوں کو توڑ کر شرکت کرکے ثابت کردیا کہ پاکستانی عوام عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارے ورکرز اور رہنماوں پر مختلف مقدمات کے پرچے کاٹے گئے لیکن ان پرچوں پر لعنت بھیجتاہوں۔ کنونشن سے سابقہ صوبائی وزیر شکیل خان، انورزیب خان، گل ظفر خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں