نارووال، شادی میں 20 لاکھ روپے کے نوٹ نچھاور

نارووال(آئی این پی)پنجاب کے شہر نارووال میں شادی میں 20لاکھ روپے کے نوٹ نچھاور کردیے گئے،بیرون ملک مقیم نوجوان شہباز جٹ کی شادی میں 20لاکھ کینوٹ نچھاور کر دیے گئے، شہباز جٹ کی برات سدووالہ کے میرج ہال پہنچی،شادی میں دولہا کے بھائیوں اور دوستوں نے نوٹ نچھاور کیے، جہاں لوگوں نے جھولیاں اور جال لگا کر نوٹ لوٹے،بارات میں 10روپے سے 500اور ہزار والے نوٹ نچھاور کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں