پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ، پشاور پولیس نے اپنی حکمت عملی مرتب کر لی

پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی نے رات گئے رانو گڑھی کا دورہ کیا۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارٹی الیکشن کے منتظمین نے رات ساڑھے 12 بجے تک پولیس کو تفصیلات نہیں دی۔۔۔۔۔انہوں نے یقین دلایا کہ تفصیلات نہ دینے کے باوجود انٹرا پارٹی الیکشن والی جگہ کو پولیس محفوظ بنائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close