فوج کے خلاف پروپیگنڈا قابل قبول نہیں، شوکت یوسفزئی نے اعلان کر دیا

پشاور (پی این آئی) کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈا قابلِ برداشت نہیں۔۔۔۔اپنے ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جنگ کرپٹ سیاسی جماعتوں کے خلاف ہے۔۔۔۔۔شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔۔۔۔۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کو مستحکم اور مضبوط کرنا چاہتی ہے۔۔۔۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج ہماری فوج ہے جو قابلِ فخر اور نڈر ہے، فوج مضبوط ہو گی تو پاکستان مضبوط ہو گا۔۔۔۔ شوکت یوسف زئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذاتی طور پر بھی فوج سے پیار اور احترام کا رشتہ رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close