ایک اور بری خبر، گرین بس سروس کے کرائے میں اضافہ کر دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) شہر میں چلنے والی گرین بس سروس کے کرائے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کی گرین بس سروس کے کرائے میں آج یکم دسمبر سے 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد کرایہ 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے ہو گیا ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ گرین بس سروس رواں سال اگست کے مہینے میں ہی بلیلی سے سریاب تک شروع کی گئی تھی۔۔۔۔ کرائے میں اضافے پر مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد کرایوں میں اضافہ نامناسب ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close