سوات، سیاحوں سے بھری کوسٹرکھائی میں جا گری، جانی نقصان ہو گیا

پشاور(آئی این پی)سوات کالام پیشمال کے مقام پر سیاحوں سے بھرا کوسٹر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گراجس سے 3 افراد جانبحق جبکہ16افراد زخمی ہوگئے ، کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال مدین منتقل کر دیا۔زخمیوں میں4 افراد کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close