پشاور، چرسی تکہ کے مالک نثار خان پھر گرفتار

پشاور (پی این آئی) معروف ریستوران چرسی تکہ کے مالک نثار خان کو پولیس نے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کی ایک اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شاہ قبول کے ایس ایچ او نے جمعے کی شب چرسی تکہ کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے ۔۔۔۔ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان نے کہا ہے کہ نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر افسران نے نوٹس لیا اور ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔

اس سے قبل ستمبر میں چرسی تکہ کے مالک کو غیرملکی سیاحوں کو ہراساں کرنے پر پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close