پی ٹی آئی پشاور کی قیادت اور شیر افضل مروت کے درمیان کس بات پر اختلاف؟

پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی ضلع پشاور کی قیادت نے پاکستان تحریکِ انصاف میں دیگر شخصیات کی شمولیت کے معاملے پر پارٹی تنظیم کو اعتماد میں نہ لینے پر پی ٹی آئی رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی قیادت نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے قیادت کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا ہے۔۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پارٹی شمولیت کے معاملے میں ضلعی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی پشاور کے صدر شیر علی ارباب نے سرکلر جاری کیا تھا جس کے مطابق ضلعی تنظیموں کی رضا مندی کے بغیر پارٹی میں شمولیت کی مخالفت کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close