چکوال (آئی این پی )پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔سردار ذوالفقار علی خان نے کہا کہ 9 مئی کے قابل مذمت واقعات کے بعد ہم نے کافی عرصہ انتظار کیا کہ پارٹی کی اداروں سے ٹکرا ئوکی پالیسی میں کوئی فرق آئے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی، دوستوں و سپورٹرز کے ساتھ مشورے کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔سردار ذوالفقار علی خان 2018 سے 2023 کے دوران این اے 64 سے تحریک انصاف کے ایم این اے رہے ہیں اور ان کے راہیں جدا کرنے سے چکوال میں پی ٹی آئی عملی طور پر ختم ہو گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں