طارق جوشی چرچ کی پراپرٹی پر قبضہ کرنے کے لیے جعل سازی کرتا ہے ، لاہور چرچ کونسل آف پاکستان نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

راولپنڈی(آئی این پی)گارڈن کالج روڈ پر واقع لاہور چرچ کی پراپرٹی کے سلسلے میں لاہور چرچ کونسل آ ف دی یو نیٹڈچرچ کے وفد کی تحصیل میونسپل کارپوریشن کے ایم او پی تبسم ممتاز سے ملاقات کی وفد کے ارکان نے بتایا کہ طارق جوشی نامی شخص قبضہ گروپ اور بدنام زمانہ منشیات فروش ہے جو کہ چرچ کی پراپرٹی پر قبضہ کرنے کے سلسلے جعل سازی کرتا ہے جسکا ہماری تنظیم لاہور چرچ کونسل آف پاکستان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے وفد نے تحصیل میونسپل کارپوریشن کے اعلی حکام کو بتایا کہ ہم لاہور چرچ کونسل آف پاکستان کے عہدیداران اور ممبران ہیں ہم کسی صورت بھی قبضہ مافیا کا ساتھ نہیں دیتے ہیں

کالج روڈ چاہینہ مارکیٹ پر واقع پراپرٹی ادارے کی باقاعدہ رجسٹرڈ لیز شدہ ہے وفد کی قیادت لاہور چرچ کونسل آف دی یونائیٹڈ چرچ ان پاکستان ماڈرئیڑ بشپ آف پاکستان ریورنڈ عارف خرم ،سیکرٹری جنرل امجد مسیح ،مسلم کرسچن کمیونٹی کے سیکرٹری جنرل محبوب الرحمن ،ریاض خرم ،سہیل شہزاد ،عرفان گلزار ، پاسڑاللہ دتہ ، پاسٹر ناصر ، نواز گلزار،انور مسیح ، ہدایت بھٹی ، پرویز ،جمیل فاروقی شریک تھے وفد کے ارکان نے ایم او پی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیشہ عدل اونصاف کے لیے آواز بلند کرتے رہے گئے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close