تین بسیں اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں ایک جاں بحق، 15 مسافر زخمی

پنڈدادنخان(آن لائن ) موٹروے پر کلر کہار اور بالکسر کے درمیان اسلام آباد جانے والی تین بسیں اور ٹرالرآپس میں ٹکرا گئیں، حادثہ میں 1 جاں بحق 15 مسافر زخمی، ریسکیو ذرائع، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام مغرب کے وقت موٹروے پر کلر کہار سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ریسٹ ایریا سے 1 کلومیٹر پہلے راولپنڈی جانے والی ایک بس کی بریک فیل ہونے سے وہ انگلی بس سے ٹکرا گئی جبکہ اس کے پیچھے سے آنے والی بس ایک ٹرالر سے جا ٹکرائی جس سے بس اور ٹرالر الٹ گئے، حادثہ میں 15 کے قریب مسافر زخمی ہوگئے،

اطلاع ملنے پر کلرکہار ٹراما سنٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹر سمیت موٹروے کی ایمبولینسز موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر کلر کہار منتقل کیا گیا، ٹراما سینٹر ریسکیو ذرائع کے مطابق 1 نامعلوم مسافر جاں بحق ہوا ہے جبکہ تین زخمی ایڈمٹ ہیں جبکہ باقی زخمیوں کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد موٹروے پر اسلام آباد جانے والی ٹریفک کچھ دیر متاثر رہی جسے ایک گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close