خواتین کے اسکولوں میں مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین کے اسکولوں میں مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔۔۔ مردوں کو خواتین کے اسکولوں میں داخلے کی اجازت دینے کے خلاف سٹیزن پورٹل پر متعدد شکایات درج کیے جانے کے بعد یہ پیشرفت ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔ نوٹیفکیشن میں اسکولوں کے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مرد کو بطور مہمان خصوصی خواتین کی تعلیمی سہولیات میں مدعو نہ کریں۔۔۔۔ محکمہ تعلیم نے کہا کہ کے پی کے خواتین اسکولوں میں صرف خواتین مہمان خصوصی کو پروگراموں یا تقریبات میں شرکت کی اجازت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close