قبائلی تصادم کے نتیجے میں فائرنگ، 7 ہلاک 10 زخمی ہو گئے

پشاور (پی این آئی) ضلع کرم میں قبا‏ئلی تصادم کے نتیجے میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک فریق کے پانچ جبکہ دوسرے فریق کے دو افراد شامل ہیں۔۔۔۔۔ گزشتہ چار روز کے دوران جھڑپوں میں مجموعی طور پر 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کرم کا کہنا ہے کہ 4 مئی کو اسکول میں فائرنگ سے 8 افراد کے قتل کے بعد سے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close