پشاور میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا

پشاور (پی این آئی) پشاور پولیس نے پی ٹی آئی کےسینئر رہنما اورمحمود خان کابینہ کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو گرفتار کرلیاہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر تعلیم کامران بنگش کو چمکنی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔ رپورٹس کے مطابق کامران بنگش کو ابتدائی طور پر تھانہ چمکنی اور بعد میں دوبارہ نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ کامران بنگش کے خلاف 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں تاہم وہ مختلف کیسوں میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close