خستہ حال کمرے کی چھت گرگئی ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

نوشہرہ (آئی این پی ) نوشہرہ میں بارش سے کمرے کی خستہ حال چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ افسوس ناک واقعہ شیخی شریف خیل میں پیش آیا ، جہاں چھت کے ملبے تلے دب جانے سے چار افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں ۔ ڈی ایس پی نوشہرہ کے مطابق ایک ہی گھر میں دوبھائی رہائش پذیر تھے ، جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ گاں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمیوں کو چھت کے ملبے سے نکالا، جاں بحق اور زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیاگیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close