پولیس اہلکاروں نے دبئی سے آنیوالے شہری کویرغمال بنا لیا، اے ٹی ایم لے جا کر 42 ہزار روپے نکلوا کر فرار ہو گئے

کراچی(آئی این پی)دبئی سے پاکستان آنے والے شہری کو مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے لوٹ لیا، پولیس اہلکار شہری کو لے جا کر 2 مختلف اے ٹی ایم سے 42ہزار کی رقم نکلوائی اور فرار ہوگئے، متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ گذری پولیس نے عائشہ مسجد کے قریب کار کو چیکنگ کے بہانے روکا اور گٹکا کھانے پر ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا نہ دینے پر مقدمے میں بند کرنے کی دھمکیاں دیں، پولیس اہلکار مجھے اور میرے بھائی کو یرغمال بنا کر ڈیفنس کی گلیوں میں گھومتے رہے۔ متاثرہ شہری نے اعلیٰ پولیس افسران سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close