پشاور(آئی این پی)پاک افغان طورخم بارڈر پر پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ چار روز کے دوران تقریبا 54 خاندان واپس وطن جاچکے ہیں ، وفاقی حکومت اور اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے،پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی شہریوں کو 31اکتوبر تک نکلنے کی آخری ڈیڈ لائن دی گئی ہے ، مقیم غیر ملکیوں کو 31اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں