سنگدل باپ نے 3 کمسن بیٹیاں اور ایک بیٹا نہر میں پھینک دیا

لاہور (پی این آئی) نواحی علاقے کاہنہ میں سنگدل باپ نے مبینہ طور پر اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔۔۔۔پنجاب پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز گاؤں پنجو کے رہائشی عظیم نے اپنے 4 بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کے بچے 12 سالہ صابر، 9 سالہ سمیعہ، 5 سالہ نبیہہ اور 2 سالہ عائشہ اتوار کے روز دکان پر سامان لینے گئے پھر واپس نہیں آئے۔۔۔۔

باپ نے شبے کا اظہار کیا کہ اس کے بچوں کو کسی نے اغوا کر لیا ہے۔۔۔۔۔ پولیس نے باپ سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔۔۔۔ ملزم نے بتایا کہ وہ چاروں بچوں کو تصاویر بنانے کا کہہ کر للیانی نہر کے کنارے لے گیا تھا، جہاں اس نے بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔۔۔۔ ملزم کے محلے دار کہتے ہیں کہ ملزم نے 6 ماہ پہلے ہی یہ مکان کرایے پر لیا تھا اور وہ اپنے بچوں سے پیار کرتا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close