چکوال، پانچ بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے گئے

چکوال(آئی این پی)آئیسکو سرکل نے مزید پانچ بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے آئیسکو کی مختلف ڈیٹیکشن ٹیموں نے معمول کی چکنگ کے دوران ڈھوک گل تلہ گنگ رورل سے دو بجلی چور،ڈنڈوت چوآ سیدن شاہ سے ایک بجلی چور،پادشہان خانپور سے ایک بجلی چور اور للہہ ٹاون سے ایک بجلی چور پکڑ لیا جن پر سرکاری قوانین کے مطابق FIRsدرج کروا کر بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے ہیں

آئیسکو سرکل چکوال میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون میں پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی مجموعی تعداد 55ہو گئی ہے جبکہ جرمانوں کی مجموعی رقم ایک کروڑ 33لاکھ ہو چکی ہے جس میں سے نتقریبا85لاکھ روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close