کن اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا گیا؟

کراچی (پی این آئی) سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی زیرصدارت اسکول ایجوکیشن کا اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر تعلیم رعنا حسین اور سیکرٹری شیرین ناریجو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگایا گیا ہے۔۔۔۔۔ترجمان کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسکولوں میں انسپیکشن کو بہترین بنایا جائے، جو اساتذہ ایک سال سے غائب ہیں ان کو فارغ کریں۔۔۔۔

اس کے علاوہ اسکولوں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں ، پرائیوٹ اسکولوں میں بھی ایسے مسائل رپورٹ ہو رہے ہیں، اس کی روک تھام کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close