ن لیگ کی سابق رکن اسمبلی کو لوٹ لیا گیا

لاہور (پی این آئی) لاہور کینٹ کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے ن لیگ کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ربیعہ نصرت کو لوٹ لیا ہے۔۔۔۔۔ پولیس حکام کے مطابق مسلح ڈاکو ربیعہ نصرت سے 50 ہزار روپے نقدی اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ربیعہ نصرت کی گاڑی کا پیچھا کرنے والے ڈاکوؤں کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے ۔۔۔۔ لاہور کے تھانہ شمالی چھاؤنی نے ڈکیتی کی بجائے چھینا جھپٹی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ ربیعہ نصرت ہسپتال سے کسی کی عیادت کرکے نکلیں تو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار کر روکا، گاڑی رکنے پر اسلحہ کے زور پر ڈاکوؤں نے سابق رکن پنجاب اسمبلی کا بیگ چھین لیا اور فرار ہو گئے۔۔۔۔۔

close