روپیہ تگڑا، ڈالر مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ،انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 76پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 291.76 روپے سے گر 291 روپے تک گرگیا،انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 16.10 روپے سستا ہوچکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔

close