کراچی (آئی این پی) گورنر ہاؤس سندھ کے ایک حصے کو مفت آئی ٹی تعلیم دینے کے لیے مختص کر دیا گیا، جس سے پچاس ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس سندھ کا ایک حصہ طلبہ و طالبات کی پڑھائی کیلئے مختص کردیا گیا ، 50 ہزار نوجوانوں کے فری آئی ٹی کورسز کیلئے 24 ہزار اسکوائر فٹ کا فلور تیار کرلیا گیا۔ایئر کنڈیشنڈ مارکی، کیفے ٹیریا ، گارڈن ایریا، پارکنگ سمیت خوبصورت فاؤنٹین بنایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کورسزسے3 بلین ڈالرکاایکسپورٹ بڑھے گا، ملک میں سیاست ہورہی ہے،گورنرہاؤس میں تعلیم اورصحت کیلئیکام ہورہاہے۔کامران ٹیسوری نے بتایا کہ 5 لاکھ لوگوں کو مفت صحت کارڈ دینے جارہے ہیں ، تمام اقدامات میں گورنر ہاؤس یا سندھ حکومت سیکوئی پیسہ نہیں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملازمتوں کے حوالے سیمختلف ممالک کے قونصل جنرلز سیرابطے میں ہوں، یہ آئی ٹی کورسز گیم چینجر ثابت ہوں گے، عوام کو ہمیشہ جھوٹی تسلیاں دی گئیں، ہم نے عملی طور پر کام کرکے دکھایا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جب تک منصب پر ہوں گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے بند نہیں ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں