کراچی ،لینڈنگ کرتے طیاروں پر لیزرلائٹ مارنے کے واقعات، طیاروں کو خطرات لاحق ہو گئے

کراچی(آئی این پی)کراچی میں لینڈنگ کرتے طیاروں پر لیزر لائٹ مارنےکے واقعات سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ماڈل کالونی،کورنگی، شاہ فیصل کالونی، پہلوان گوٹھ اور سہراب گوٹھ سے لیزر لائٹ مارنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ائیر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) ذرائع کا کہنا ہےکہ پائلٹس نے لیزر لائٹ مارنے کی شکایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی کراچی سے دبئی اور جدہ جانے والی دو پروازیں لیزر لائٹ کی زد میں آئیں۔

اے ٹی سی ذرائع کے مطابق لیزر لائٹ پڑنے سے طیارے کے پائلٹ کو لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری ہوتی ہے،گزشتہ ہفتے کے دوران طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ملکی وغیر ملکی ائیرلائنز نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ طیارے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے قریب ہوتے ہیں تو لیزرلائٹ کی زد میں آتے ہیں۔ائیر ٹریفک کنٹرولرکا کہنا ہےکہ شہری احتیاط کریں، لیزر لائٹ لینڈنگ اور ٹیک آف کرتے طیاروں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close