پشاور، چرسی تکہ کے مالک نثار خان کو گرفتار کر لیا گیا

پشاور (پی این آئی) پولیس نے نمک منڈی فوڈ اسٹریٹ میں روایتی چرسی تکہ کے مالک کو نثار خان گرفتار کر لیا ہے، ان کیخلاف غیر ملکی سیاحوں کو مبینہ طور پر تنگ کرنے اور ان کے ساتھ فحش حرکات کرنے کے الزام میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے مشہور نثار چرسی ریسٹورنٹ کے مالک نثار خان کے خلاف مقدمہ تھانہ شاہ قبول میں پی پی سی دفعہ 294 کے تحت درج کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

نثار خان اپنے ریسٹورنٹ پر آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں خصوصا خواتین کے ساتھ بات چیت اور مذاق کرتے ویڈیو بھی بنا لیتے ہیں۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نثار خان ٹک ٹاک پر بھی سرگرم ہیں اور انہی ویڈیو کے ساتھ میوزک لگا کر ٹک ٹاک پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق نثار خان کے خلاف عوامی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں کہ نثار خان اپنے ریسٹورنٹ میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ کھلے عام نازیبا حرکات کرتے ہیں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close