رانی پور، کمسن فاطمہ کے قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل، وجہ کیا بنی؟

رانی پور(آئی این پی)رانی پور میں گھر میں کام کاج کرنے والی بچی فاطمہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے دوران تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا،بچی فاطمہ قتل کیس میں ڈی ایس پی صفی اللہ سولنگی نئے تفتیشی افسر تعینات کیے گئے ہیں،گزشتہ سماعت پر عدالت نے سابق تفتیشی افسر بچل قاضی پر عدم اطمینان کیا تھا،12ستمبر کو سندھ کے نگراں وزیر قانون عمر سومرو نے بھی کیس کی تحقیقات پر سنگین تحفظات ظاہر کیے تھے،

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اب تک ملزمان کا موبائل فون ان لاک نہیں کرسکی،نگراں وزیر قانون نے کہا کہ ایک بچی جس کے سر سے پاوں تک جنسی زیادتی کے نشانات تھے، ڈاکٹر نے اسے پیٹ کا معمولی مسئلہ بتایا،انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ملزمان کے ساتھ ملی بھگت واضح ہے، محکمہ صحت کے افسران سے بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close