پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، ٹرانسپوٹرز نے کتنے کرائے بڑھا دئیے؟

کراچی(آئی این پی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے اندرون سندھ جانے والی بسوں کے کرایوں میں ساڑھے300 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز دونوں ہی کیلئے سنگین معاشی مشکلات پیدا کردی ہیں۔ٹرانسپورٹ نے کراچی سے اندرون سندھ جانے والی بسوں کے کرایوں میں ساڑھے تین سو روپے تک اضافہ کردیا جبکہ کراچی سے کوئٹہ کی بس کے کرائے پندرہ سو سے دو ہزار روپے تک بڑھا دیئے گئے ہیں

مسافر شکوہ کرتے ہیں کہ وہ ٹرانسپورٹ کے بڑھتے کرائے ادا کرنے کی اسطاعت نہیں رکھتے، بجلی کا بل ادا کریں یا دو وقت کی روٹی کا انتظام کریں۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق انتہائی مجبوری میں کرایہ میں اضافہ کرتے ہیں، کراچی سے اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں جانیوالی بسوں میں کم و بیش ڈیزل اور ٹول ٹیکس کی مد میں سوا لاکھ سے زائد کے اخراجات آتے ہیں۔ٹرانسپورٹ کے کرائے میں اضافے کے سبب سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں کمی بھی آئی ہے، مسافروں کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ وہ کم سے کم کرائے میں سفر کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔یاد رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close