25 ٹن مضر صحت ایرانی خوردنی تیل کہاں سے پکڑا گیا؟

کراچی(آئی این پی) شہر قائد کے علاقے ماڈل کالونی میں حساس ادارے اور سول انتظامیہ کے مشترکہ ا?پریشن میں 25 ٹن سے زائد مضر صحت ایرانی خوردنی تیل پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں حساس ادارے اور سول انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کے دوران 25 ٹن سے زائد مضر صحت ایرانی خوردنی تیل پکڑا ہے، جس کی مالیت 20 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر اور انٹیلیجنس ادارے کے افسران شریک تھے،

چھاپا مار ٹیم کے مطابق اسمگل شدہ ایرانی کھانے کا تیل مضر صحت اور انتہائی ہلکے معیار کا ہے، جو گودام اور گھروں میں چھپایا گیا تھا۔ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، قیوم آباد کے ایک گودام میں جانوروں کی چربی اور ایرانی خوردنی تیل کو مکس کیا جاتا ہے، اور تیل کا پراسیس مکمل کیا جاتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ ایرانی تیل انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے، آپریشن ٹیم کے مطابق تیل علاقے میں سڑک کنارے کھانے پینے کے اسٹالز اور ریسٹورینٹس کو فروخت کیا جاتا تھا۔سول انتظامیہ نے گودام اور مصنوعات کو سیل کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔

close