بجلی کی چوری، سابق ایم پی اے کے گھر جعلی میٹر پکڑا گیا

مظفر گڑھ (پی این آئی) ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف ایکشن جاری ہے، مظفر گڑھ میں سابق ممبر پنجاب اسمبلی پر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے بجلی چوری کا الزام عائد کر دیا ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں بھی بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اور 3 ہزار سے زائد بجلی چوروں کو پکڑ کر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق مظفر گڑھ میں سابق ایم پی اے کا بجلی کا میٹر جعلی نکلا، سابق ایم پی اے کے مطابق ان کا گھر سولر پینل پر ہے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، وہاڑی اور بہاولپور سے 290 بجلی چور پکڑے گئے، 1 کروڑ 66 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں