کس نے آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوخط لکھنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن اور ماہر قانون شعیب شاہین نے آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوخط لکھنے کا اعلان کردیا ہے، جسٹس آئین، قانون اور عدلیہ کا مذاق بنانے والوں کو سزا دیں، قوم کے 18 ارب ڈالر اشرافیہ پر خرچ کیے جا رہے ہیں، یہ غریب کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آئینہ عام انتخابات کی تاریخ دینے اور آئینی ذمے داری پوری کرنے کیحوالے سے خط لکھیں گے کیونکہ حکومت اور الیکشن کمیشن کی طرف سے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی گئی، الیکشن کمیشن بھی تاریخ دینے کو تیار نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر نگراں وزیراعظم اور ادارے عمل کروائیں،

شعیب شاہین نے کہا کہ چیف جسٹس آئین، قانون اور عدلیہ کا مذاق بنانے والوں کو سزا دیں، قوم کے 18 ارب ڈالر اشرافیہ پر خرچ کیے جا رہے ہیں، یہ غریب کے ٹیکس کا پیسہ ہے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) صرف غریب کو سبسڈی دینے سے ہی روکتا ہے جبکہ اشرافیہ کیلئے کھلی چھوٹ ہے،انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے 87 وزیر تھے، جن میں سے 45 کے پاس کوئی محکمہ نہیں تھا،سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ سامنے ہے جس میں صاف کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت انتخابات سے بچنے کے لیے بھاگتی رہی ہے۔

close