پنجاب میں ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 28 افسروں کی تعیناتی کے احکامات جاری ، کون کون شامل؟

فیصل آباد (آئی این پی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی کے عہدوں پر ترقی پانے والے 28 افراد کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔فیصل آباد ریجن کے ترقی پانیوالے ایس پی عابد حسین ظفر کو ایس پی سی آئی اے فیصل آباد تعینات کر دیا جبکہ آر آئی بی ون آر پی او آفس غلام مھتدی حافظ کو ایس پی انوسٹی گیشن بہاولپور‘ ایس پی سپیشل برانچ فیصل آباد نعیم عزیز سندھو کو ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی سنٹرل ونگ ٹو ایس پی یو‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محمد سعید کو ایس پی سپیشل برانچ فیصل آباد‘ سی ٹی ڈی چنیوٹ کے ناصر جاوید رانا کو ایس پی انوسٹی گیشن لودھراں سمیت دیگر اضلاع کے ترقی پانیوالے ایس پی کی تقرریاں کر دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close