کار حادثے میں زخمی ہونے والے پی ٹی آئی رہنما انتقال کر گئے

لاہور ( آن لائن ) سابق صوبائی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں شوکت علی لالیکا انتقال کر گئے،میاں شوکت علی لالیکا گذشتہ روز ایک روڈ ایکسیڈینٹ میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔میاں شوکت علی لالیکا کو شدید زخمی حالت میں لاہور کے اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا، تاہم جمعہ کو میاں شوکت علی لالیکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔میاں شوکت علی لالیکا کی اہلیہ بھی اسی حادثے میں انتقال کر گئی تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے میاں شوکت علی لالیکا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ میاں شوکت علی لالیکا کی پارٹی کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے، اللہ تعالیٰ ان کے اہلخانہ کو صبر عطا کرے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close