پھانسی اور عمر قید سمیت سنگین جرائم میں ملوث 72 قیدیوں نے جیل میں میٹرک پاس کر لیا

پشاور (پی این آئی) عمر قید اور پھانسی کی سزا پانے والے قیدیوں نے سینٹرل جیل پشاور میں میٹرک کا امتحان پاس کر لیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور سینٹرل جیل میں عمر قید اور پھانسی کے 12 قیدیوں نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا ہے۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ سنگین جرائم کے 60 قیدیوں نے بھی نویں اور دسویں کے امتحان پاس کر لیے ہیں۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پاس ہونے والے قیدیوں کو ڈی ایم سی کی فراہمی آئندہ ہفتے کردی جائے گی جبکہ جیل میں کئی قیدی میٹرک امتحان میں فیل بھی ہوگئے ہیں۔۔۔۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحان میں کامیاب ہونے والے قیدیوں کی سزا میں ایک سال رعایت دی جائے گی، جبکہ پاس طلبہ کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close