لاہور (پی این آئی) عمر فرید نامی شخص نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر نے دھوکے سے اس کا گردہ نکال لیا ہے۔۔۔۔ عمر فرید نے میڈیا کو بتایا کہ جولائی میں اسے پیٹ میں درد محسوس ہوا تو وہ جناح ہسپتال گیا، وہاں ڈاکٹر ظفر سلطان اور مشتاق نامی شخص چیک اپ کا کہہ کر اپنے گھر لے گئے۔۔۔۔ عمر فرید کے مطابق صحت کارڈ ر پر علاج کا جھانسا دے کر علاج کیا گیا۔۔۔۔۔ چار دن ظہیر نامی شخص کے گھر میں رکھا اوریہ کہہ کر فارغ کر دیا کہ صحت کارڈ سے 20 ہزار کی بچت ہوئی ہے، یہ رکھ لو۔۔۔۔
عمر فرید نے بتایا کہ بوریوالہ میں ڈاکٹر کے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ گردہ نکال لیا گیا ہے۔۔۔۔عمر فرید کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا اور پھر چھوڑ دیا۔۔۔۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری نے رقم لے کر گردہ فروخت کیا تاہم مقدمہ درج کرکے تفتیش کر رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں